ویب ڈیسک:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بی وائے ڈی کی پاکستان میں لانچنگ تقریب سے خطاب ، وزیر خزانہ نے بی وائے ڈی کے پاکستان میں کام کا آغاز کرنے کا خیر مقدم کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا جدید ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی ذمہ داری کے عزم کا اظہار کیا، پاکستان میں بی وائے ڈی کی انٹری نئی گاڑیاں متعارف کرانے کے لئےنہیں ہے، یہ پاکستان کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانےکے لئےخوش آئند قدم ہے۔
حکومت گرین ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانےکے لئےپر عزم ہے،نئی صنعت سے روزگار کے نئے مواقع اور آٹو موٹیو شعبے کو ترقی دیں گے، بی وائے ڈی جیسی عالمی کمپنیوں کی بدولت پاکستان کی برآمدات کی صلاحیت میں اضافہ ممکن ہے۔
ہائی ٹیک برآمدات کو بڑھانے اور تجارتی عدم توازن میں کمی قومی حکمت عملیوں سے ہم آہنگ ہو سکتی ہے،حکومت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پائیداری کے اہداف اور معاشی استحکام حصہ ڈالے گی۔