لاہور: (ویب ڈیسک) کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہینز برانڈ کی کیچپ کی بوتل پر 57 کیوں لکھا ہوتا ہے؟ ہمارا دعویٰ ہے کہ آپ اس کے بارے میں جان کر حیران رہ جائیں گے۔ خیال رہے کہ برگر، نوڈلز، فرنچ فرائز یا پیزا، ان سب کے ساتھ ایک عام چیز کھائی جاتی ہے۔ وہ ہے ٹماٹر کی چٹنی۔ ان سب کا ذائقہ ٹماٹر کی چٹنی کے بغیر ادھورا لگتا ہے۔ اگر آپ ٹماٹر کی چٹنی کے شوقین ہیں تو آپ اس کی بوتل اپنے گھر ضرور لائے ہوں گے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی ٹماٹر کی چٹنی کی شیشے کی بوتل میں 57 نمبر لکھا دیکھا ہے؟ اگر آپ نے بازار میں دستیاب ہینز برانڈ کی کیچپ پر دیکھیں تو آپ کواس پر 57 نمبر لکھا ہوا نظر آئے گا۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس کی گردن پر نمبر 57 کیوں لکھا جاتا ہے؟ پہلے لوگوں کو یہ غلط فہمی تھی کہ یہ نمبر ہینز کی مصنوعات کا نمبر ہے۔ لیکن اب اس نمبر کے بارے میں جو معلومات سامنے آئی ہیں وہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ 'دی مرر' کی رپورٹ کے مطابق اس نمبر کے پیچھے اصل وجہ کچھ اور ہے۔ اس کی وجہ خود ہینز کمپنی نے بتائی ہے۔ ہینز کمپنی نے بتایا کہ جس جگہ پر 57 نمبر پرنٹ کیا گیا ہے وہاں پریشر کی وجہ سے بوتل سے چٹنی بہت آسانی سے نکلتی ہے۔ ہینز نے اپنی ویب سائٹ کے ٹریویا سیکشن میں اس کا انکشاف کیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اگر آپ بوتل کے اندر سے پوری رفتار سے چٹنی نکالنا چاہتے ہیں تو تیزی سے 57 نمبر پر دبائیں۔