بیوروکریسی کی شاہ خرچیاں، کروڑوں مالیت کی الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کی تیاری

بیوروکریسی کی شاہ خرچیاں، کروڑوں مالیت کی الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کی تیاری
کیپشن: بیوروکریسی کی شاہ خرچیاں، کروڑوں مالیت کی الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کی تیاری

ویب ڈیسک: (دانش منیر) بیوروکریسی کی شاہ خرچیاں کم نہ ہوسکیں۔ پنجاب کے بیوروکریٹس کے لیے نئی ٹیکنالوجی کی گاڑیاں خریدنے پر غور کیا جارہا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیاں خریدنے پر غور جاری ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ٹرانسپورٹ ونگ کی جانب سے کام شروع کردیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری سے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ ابتدائی سطح پر ٹرائل کےلیے چند گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ 

ہائبرڈ ماڈل میں ٹیوٹا کراس اور ہیول گاڑیاں 15سو سے 2ہزار سی سی خریدی جائیں گی۔ اسی طرح الیکٹرک ماڈل میں KIA -Ev 5 خریدی جائیں گی۔

ہائبرڈ ماڈل کی گاڑی کا تخمینہ 2 کروڑ 25روپے لگایا گیا ہے جبکہ مکمل الیکٹرک ماڈل کی کار کا تخمینہ 1 کروڑ 30 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی پنجاب 2024ء کا بل کثرت رائے سے منظورہوگیا۔

عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظرثانی پنجاب 2024ء کا بل وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کیا،گورنر پنجاب سے بل کی منظوری کے بعد پنجاب میں ایم پی اے کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی، سپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہ 7 لاکھ ہو گی، پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ چھ لاکھ، صوبائی وزیر اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ دس لاکھ جبکہ ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ ہوگی۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔