’خطے کا سب سے مشکل مرحلہ افغانستان میں جاری ہے‘

’خطے کا سب سے مشکل مرحلہ افغانستان میں جاری ہے‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس خطے کا سب سے مشکل مرحلہ افغانستان میں جاری ہے۔ امریکہ نے اپنی آزادی حاصل کرلی۔ افغانستان کے مسائل پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کون سی ہوگی یہ فیصلہ کرنا افغان عوام کا حق ہے۔ افغانستان کی مشکلات دور کرنے کے لئے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی بنائی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی افغان حکومت اور عوام کے خوراک ادویات تجارت کے لئے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ایشو پر موجودہ حکومت نے اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس کرائی۔ مارچ میں او آئی سی کانفرنس ایک بار پھر اسلام آباد میں ہورہی ہے۔ پاک افغان پارلیمانی گروپ عوام کے درمیان رابطوں میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ افغان بارڈر کے قریب ہسپتال بنانے جارہے ہیں۔ ہیلتھ ویزہ پالیسی آسان بنانے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے آنے والے مریض کے ساتھ بچوں کو بھی ویزہ دیا جائے گا۔ افغان طلبا کو پوری تعلیمی دورانیہ کا ویزہ دیا جائے گا۔ افغان طلبا کا ویزہ اگر پاکستان میں ختم ہوگا تو یہی توسیع ہوگی۔ کل کابینہ افغانستان میں عالمی تجارت کے فروغ کے لئے اہم فیصلہ کرنے جارہی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔