پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار19 ہوگئی

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار19 ہوگئی
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا کے وارتیزہونے لگے،24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار340 افرادمیں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسزکی شرح 8 اعشاریہ71 فیصدرہی۔ مہلک وبانے مزید7 زندگیاں نگل لیں جس سے اموات کی مجموعی تعداد29 ہزار19تک جاپہنچی۔ ملک بھر میں781مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز مزید 4 ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ سات ایک فیصد رہی، مہلک وبا نے مزید 7 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 19 ہوگئی۔ مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں 30 اعشاریہ آٹھ تین فیصد رہی، لاہور میں 13 اعشاریہ صفر پانچ اور اسلام آباد میں 10 اعشاریہ سات پانچ فیصد ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس وقت ملک بھر میں 35 ہزار 982 افراد کووڈ کے باعث اسپتالوں اور گھروں میں زیرعلاج ہیں، 781 کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز 302 افراد صحت یاب بھی ہوئے، اب تک اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 486 ہو گئی۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ رپورٹ ہونے والے 95 فیصد کیسز اومیکرون کے ہیں، فروری کے وسط تک یہ لہر اپنے عروج پر ہوگی۔ شہری ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔ اب تک 10 کروڑ 14 لاکھ سے زیادہ افراد کو کم از کم ایک ڈوز لگ چکی، 7 کروڑ 66 لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔