لادی گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

لادی گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلہ میں ہلاک
لاہور ( پبلک نیوز) سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی، مقابلہ میں لادی گینگ کا سرغنہ ہلاک ہو گیا۔ سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش مقابلے کےدوران ہلاک ہوا۔ کارروائی میں خدابخش کا ساتھی اسماعیل بھی ہلاک ہوگیا۔ لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف خدی چکرانی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔ پولیس مقابلہ تھانہ کوٹ مبارک نزد بستی بلچھانی میں ہوا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران لادی گینگ کے سرغنہ خدا بخش خدی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں دوران مقابلہ لادی گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا۔ لادی گینگ کا سرغنہ قتل،ڈکیتی، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کی چالیس سے زیادہ وارداتوں میں مطلوب تھا۔ خدا بخش خدی نے اپنے سابقہ ساتھی رمضان کے ہاتھ پاأں کاٹ کر اسے قتل کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی اور خوف و ہراس پھیلایا تھا۔ ترجمان پولیس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے لادی گینگ کے خلاف آپریشن کا حکم دے رکھا تھا۔ علاقہ میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔