مصری شخص نے کم ترین وقت میں دنیا کے 7 عجوبوں کو دیکھنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

مصری شخص نے کم ترین وقت میں دنیا کے 7 عجوبوں کو دیکھنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا
سورس: Google

ویب ڈیسک: مصر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سب سے کم وقت میں دنیا کے 7 عجوبوں کا دورہ کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

Magdy Eissa نامی شخص کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بن گیا ہے۔

انہوں نے 6 دن 11 گھنٹے اور 52 منٹوں کے اندر دنیا کے 7 عجائب کا دورہ کیا اور پرانا ریکارڈ توڑ دیا جو 6 دن 15 گھنٹے کا تھا۔

Magdy Eissa نے اپنے سفر کا آغاز دیوار چین سے کیا جس کے بعد وہ بھارت کے تاج محل کو دیکھنے کے لیے گئے۔

بھارت سے وہ اردن کے شہر پیٹرا پہنچے اور پھر روم کے کولوزیئم ، برازیل کے Christ the Redeemer، پیرو کے ماچو پیچو اور آخر میں میکسیکو میں موجود مایا تہذیب کے قدیم شہر چیچن ایتزا کا دورہ کیا۔

45 سالہ مصری شہری کے مطابق انہیں اس کام کے لیے تیار ہونے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'میں نے پروازوں، ٹرینوں، بسوں، سب ویز اور پیدل چلنے کے پیچیدہ جال میں سفر کرکے دنیا کے 7 عجائب کے سفر کو یقینی بنایا'۔

اس سفر کے دوران انہیں مختلف مسائل کا سامنا بھی ہوا جیسے زیادہ سونے کے باعث وہ پیٹرا جانے والی بس میں سوار نہیں ہوسکے اور ایک موقع پر پیرو سے میکسیکو جانے والی پرواز پر سوار نہیں ہوسکے۔

Magdy Eissa نے کہا کہ ان کا مقصد نہ صرف ریکارڈ توڑنا تھا بلکہ دنیا کے 7 عجائب کے سفر کا خواب پورا کرنا بھی تھا۔

Watch Live Public News