سعودی خلا باز نورد علی القرنی اور ریانہ برناوی کامیاب مشن کے بعد ریاض پہنچ گئے

سعودی خلا باز نورد علی القرنی اور ریانہ برناوی کامیاب مشن کے بعد ریاض پہنچ گئے
سعودی خلا باز نورد علی القرنی اور ریانہ برناوی کامیاب خلائی مشن کی تکمیل کے بعد امریکا سے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔ سعودی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی خلا علی القرنی اور نورد ریانہ برناویی ، مریم فردوس اور علی الغامدی السعودیہ کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر سعودی خلائی ایجنسی کے عہدیدار اور ریاستی شخصیات استقبال کیلئے موجود تھیں۔ السعودیہ کے پائلٹ نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سعودی عوام کو خوشیاں دیں ہیں اور اب ہم وطن عزیز واپسی کے سفر میں آپ کی رفاقت پر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ خلا نوردوں نے طیارے کے کیبن کا دورہ کیا اور عملے کے ساتھ یادگاری تصاویربھی بنوائیں۔ القرنی اور برناوی 31 مئی کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے زمین پر واپس آئے تھے۔ 8 روز تک بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر 14 اہم سائنسی تجربات کیے تھے۔ خیال رہے کہ 1985 میں سعودی فضائیہ کے پائلٹ شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکا کے زیر اہتمام خلائی سفر میں حصہ بھی لیا تھا جوکہ خلا میں جانے والے پہلے سعودی بھی بن گئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔