سوزوکی کی سپورٹس بائیک ، صرف 13,300 ماہانہ میں

سوزوکی کی سپورٹس بائیک ، صرف 13,300 ماہانہ میں

ویب ڈیسک: دلکش انداز سے مزئین سوزوگی گیززر 150 ایس ایف بائیک کی فروخت کے لیے سوزوکی موٹرز نے صارفین کے لیے ایک آفر متعارف کرائی ہے جس کے مطابق صارف اب صرف 13,300 ماہانہ کی قسط کے عوض بائیک حاصل کرسکیں گے۔اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو ایک لاکھ انیس ہزار آٹھ روپے کی ایڈوانس پیپمنٹ بھی کرنا ہوگی جبکہ تین سال تک ہر ماہ 13 ہزار سو روپے بطور انسٹالمنٹ جمع کرانا ہونگے۔

واضح رہے کہ سوزوکی گیززر 150 ایس ایف ایک انٹری لیول سپورٹس ٹورنگ بائیک ہے جسے سوزوکی موٹرز کی جانب سے 2019 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

بائیک کے فیچرز کی بات کی جائے تو یہ 155 سی سی سنگل سلینڈر پر مشتمل ہے جبکہ 4 سٹروک کولڈ انجن اسے 13 اعشاریہ 4 ہارس پاور دیتے ہیں۔ اس میں 14 اعشاریہ 8 نیوٹن میٹرز آف ٹارک بھی شامل ہیں۔ اس کےعلاوہ بائیک میں 5 سپیڈ ریٹرن شفٹ مینوئل ٹرانسمیشن بھی موجود ہے۔ جبکہ فرنٹ اور ریئر ڈسک بریکس بھی اس بائیک کا حصہ ہیں۔ فرنٹ بریک ڈوئل پسٹن جبکہ ریئر بریک سنگ پسٹن پر مشتمل ہے۔

اس بائیک کی ساخت اور دیگر فیچرز پر بھی صارفین کی جانب سے مثبت فیڈ بیک سامنے آیا ہے۔

تاہم کمپنی کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ یہ بائیک پاکستان میں قدرے مہنگی ہے، بھارت میں اس کی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار ہے جبکہ پاکستان میں یہی بائیک 5 لاکھ 99 ہزار میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بائیک پاکستان کی سٹرکوں پر کم ہی نظر آتی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔