سلوگن’’کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ‘‘ پر پابندی

سلوگن’’کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ‘‘ پر پابندی

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق ‘‘کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے’’ کے استعمال کی ممانعت ہو گی۔

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کے سلوگن میں تبدیلی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق آئندہ سے آگہی کیلئے سلوگن‘‘کرونا ایک وباء ہے، احتیاط جس کی شفاء ہے’’ استعمال کیا جائے۔ وزارتِ مذہبی امور اسلامی کے مطابق نظریاتی کونسل کی سفارش اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔