ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار نہیں ہوگا جہاں بھی ہوگا ہم اس کے سامنے کھڑے ہوں گے۔
لاہور میں ایف جی اے چرچ میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کرسمس کی خوشیاں آپ کے ساتھ مل کر منائیں گے، آپ کی ہر خوشی ہر غم میں آپ کا یہ بھائی آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جو نافرمانی اور تشدد کی سیاست ہے عوام نے اسے مسترد کردیا ہے، ایک جھوٹا بیانیہ بنایا جارہا ہے، لاشوں کی سیاست کی جارہی ہے۔
عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ سول نافرمانی کی کال شرمناک ہے، تمہاری نافرمانی کی ایسی کی تیسی، نافرمانی تو تمہارے خون کے اندر ہے لوگوں نے اس کو مسترد کیا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ جو مرضی کرلو تمہاری دال نہیں گلنی، تمہارے لوگ دم دبا کر بھاگے ہیں، کے پی حکومت صوبے میں امن و امان لانے کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لطیف کھوسہ نے 278 لاشوں کی بات کی ان کے گھر سے لاشیں اکٹھی کریں۔