اسلام آباد (پبلک نیوز) اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم کی جانب سے اہم فیصلے متوقع، چند روز میں وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم کا ہوم ورک جاری، کئی کابینہ کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ کابینہ میں ردوبدل جلد ہو گا۔ وزیراعظم کی مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی پر کابینہ میں ردوبدل کریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نو منتخب سینیٹرز کے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکانات بھی ہیں۔
خیال رہے کہ دوسری مرتبہ سینیٹر منتخب ہونے کے باعث شبلی فراز کا دوبارہ وزیر اطلاعات کا نوٹیفکیشن نہیں ہو سکا۔ فیصل واوڈا کا بھی تاحال دوبارہ وزیر بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا۔