بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک
ویب ڈیسک: بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ گر کے تباہ ہو گیا ہے۔ تباہ ہونے والے طیارہ کا پائلٹ بھی نہ بچ سکا۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فضایہ کے مگ 21 نے وسطی بھارت میں موجود ایئر بیس سے ٹرینن مشن کی اڑان بھری۔ اڑاتے بھرتے ہی طیارہ گر گیا۔ گرنے سے طیاہ تباہ ہو گیا اور پائلٹ بھی جانبر نہ ہوا۔سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر انڈین ایئر فورس کے آفیشل ہینڈل سے اس کی تصدیق کی گئی۔ ٹویٹ میں بتایا گیا کہ طیارہ میں گروپ کیپٹن اے گپتا تھے جو ہلاک ہو گئے۔ ساتھ ہی واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم بھی دیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔