وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے میں یہ میچ نہیں دیکھ سکا،میں میچ فکسنگ کے خلاف ایک اور محاذ پر لڑرہا ہوں، میرے کھلاڑیوں کولالچ دینے کے لئے بھاری رقم استعمال کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا، پاکستانی کپتان بابر اعظم نے چوتھی اننگز میں 607 منٹ کریز پر ٹھہر کر جدوجہد کی اور کنگ بابر 196 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نائب کپتان رضوان کی سنچری اننگز نے بھی ٹیسٹ ڈرا کرنے میں نمایاں کرادار ادا کیا۔بدقسمتی سےمیں یہ میچ نہیں دیکھ سکاکیونکہ ایک دوسرے محاذ پر میچ فکسنگ کیخلاف برسرِ پیکار ہوں جہاں میرے کھلاڑیوں کو بہلانے پھسلانے کیلئے بے دریغ پیسہ بہایا جارہا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 17, 2022
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زبردست فائٹ بیک پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بابراعظم کوشاندارکپتانی اور ورلڈ کلاس بیٹنگ پرمبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ زبردست فائٹ بیک پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، رضوان اور شفیق نے بھی بہت اچھی پرفارمنس دی۔