روس نے انسٹاگرام کے مقابلے میں نئی ایپ متعارف کروادی

روس نے انسٹاگرام کے مقابلے میں نئی ایپ متعارف کروادی
ماسکو:روس نے اپنی نئی سروس ’روس گرام‘ متعارف کروادی، جو 28 مارچ سے فعال ہوجائے گی۔ گزشتہ ہفتےانسٹاگرام پر پابندی کے بعد روسی ٹیک انٹر پرینیورز مقامی مارکیٹ میں تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔روس نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے مقابلے میں اپنی نئی سروس ’روس گرام‘ متعارف کروادی، جو 28 مارچ سے فعال ہوجائے گی۔اس ایپلی کیشن میں کراؤڈ فنڈنگ اور کچھ مواد کے لیے بامعاوضہ رسائی سمیت کئی فیچرز متعارف کروائے جارہے ہیں۔ روس کے مواصلات ریگولیٹر روسکومنذدور کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام کو بلاک کرنے کے بعد روسی شہریوں کو مقامی سطح پر نیا پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ قبل ازیں میٹا پلیٹ فارمز نے فیس بک اور انسٹاگرام پر روسی شہریوں کے خلاف تشدد کی کالز پر مشتمل معلومات کو پسٹ کرنے کی اجازت دی تھی ،جس کے بعد روسی حکام نے اس پر پابندی لگا دی تھی۔ انسٹاگرام کے ڈائریکٹر ایڈم موسیری نے کہا تھا کہ روسی پابندی سے 8 کروڑ صارفین متاثر ہوں گے کیونکہ روس کے 80 فیصد بیرون ملک مقیم لوگ انسٹاگرام اکاؤنٹ فالو کرتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔