شیخ رشید کا عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ

شیخ رشید کا عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی ہے کہ وہ سندھ میں گورنر راج لگا دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، جو لوگ وہاں گئے ہیں وہ جانیں اور ان کے حلقے کے لوگ جانیں لیکن یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ وہاں استعمال کیا جارہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ عمران خان کو اپنے بات کہہ کر آچکے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ہے ، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ ہاؤس میں جو خرید وفروخت ہوئی سندھ میں گورنر راج نافذ کرنا چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔