عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکر دیں

عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکر دیں
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سکیورٹی کیلئے بھی درخواست دائر کی ہے ۔ سابق وزیراعظم نے استدعا کی ہے کہ ضمانت کے لئے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک تحفظ دیا جائے اور تمام درخواستوں پر آج ہی سماعت کی جائے ۔ وکیل اظہر صدیق نے رجسٹرار آفس سے درخواستوں کو آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کر دی ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے جس کیلئے حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔