گیس کی قیمتوں میں 324 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تیاری

گیس کی قیمتوں میں 324 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تیاری
کیپشن: Preparation for hike in gas prices by Rs 324 per mmbtu

ویب ڈیسک: غریب عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی۔ یکم جولائی سے سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین پر ایک اور بم گرانے کی تیاری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن نے اوگرا کو آئندہ مالی سال 2024 سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔ درخواست اوگرا کو جمع کرا دی گئی ہے۔ جس کے تحت سوئی سدرن نے گیس قیمت میں 324 روپے  فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ مانگ لیا ہے۔

سوئی سدرن نے نئی اوسط گیس قیمت 1740.80 روپےمقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں سوئی سدرن کا 79ارب 63کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ مقامی گیس کی مد میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 56ارب69 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر کل کراچی میں سماعت کرے گا۔ اوگرا کی جانب سے درخواست پر 20 مارچ کو کوئٹہ میں بھی سماعت کی جائے گی۔