فیروزوالہ: سوشل میڈیا پر پتنگوں کی خریدوفروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

فیروزوالہ: سوشل میڈیا پر پتنگوں کی خریدوفروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ
کیپشن: Ferozwala: People who buy and sell kites on social media are surrounded

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر پتنگ بازوں اور پتنگوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر پتنگ بازی کی ویڈیو وائرل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم پابندی کے باوجود پتنگ بازی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کررہا تھا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس کی شناخت عاطف کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ جس کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے شاہدرہ پولیس کو عادی پتنگ باز کی گرفتاری پر شاباش دی ہے۔ ایس پی سٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آپ کی طرف سے ہوا میں چھوڑی ہوئی ڈور کسی معصوم کی زندگی کی ڈور کاٹ سکتی ہے۔ انسداد پتنگ بازی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News