ڈریپ نے بخار، درد کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے بخار، درد کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

(ویب ڈیسک ) ڈریپ کی جانب سے   بخار، درد کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا گیا۔

ڈریپ الرٹ کے مطابق  سنٹرل ڈرگ لیب کراچی سے بارپون سسپنشن کا بیچ 202 غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔ بارپون سسپنشن 100 ایم جی کی فروخت، استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈریپ الرٹ کے مطابق   بارپون سسپنشن کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا، غیر معیاری بارپون سسپنشن سے مرض پیچیدگی اختیار کر سکتا ہے، کمپنی بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے۔

  ڈریپ الرٹ  میں کہا گیا ہے کہ  کمپنی بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوائے، فارمیسیز بارپون سسپنشن کے متاثرہ بیچ کی سیل فوری ترک کریں، ڈاکٹرز اور مریض بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کریں۔