ورلڈ بینک نے احساس پروگرام کو دنیا کے 4 بڑے پروگرام میں شامل کرلیا

ورلڈ بینک نے احساس پروگرام کو دنیا کے 4 بڑے پروگرام میں شامل کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ورلڈ بینک نے احساس پروگرام کو دنیا کے 4 بڑے پروگرام میں شامل کرلیا۔  احساس پروگرام کو چار عالمی سماجی پروگراموں میں شامل کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ نشتر کو مبارکباد پیش کی۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ثانیہ اور احساس ٹیم کو یہ سنگِ میل بہت مبارک کہ وہ اس اعزاز اور عالمی پذیرائی کے پوری طرح حقدار تھے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں ڈیڑھ کروڑ گھرانوں کو بارہ ہزار روپے نقد فراہم کئے گئے جو ملک کی تاریخ میں اب تک سب سے بڑے اور معاشرتی تحفظ کا عکاس ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔