عامر لیاقت شاہد آفریدی کی حمایت میں سامنے آ گئے

عامر لیاقت شاہد آفریدی کی حمایت میں سامنے آ گئے

ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بیان کے بعد تنقید کا نشانہ بننے والے شاہد آفریدی کی حمایت میں سامنے آ گئے.

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے شاہد آفریدی کیخلاف ایک بینر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی اور میرے درمیان تعلقات میں گھر کے سبب تناؤ رہا لیکن وہ اس قوم کا ایک ہیرو، محب وطن اور کھرا انسان ہے۔

عامر لیاقت نے مزید کہا کہ شاہد خان آفریدی بیٹیوں کے باپ ہیں اور یہ سب سے بڑی وجہ ہے کہ قابل احترام ہیں۔ وہ گزشتہ رات سے اشکبار ہیں کیونکہ وطن چھوڑنا معمولی غم نہیں لیکن اب میرے آنسو شاہد آفریدی کے نام ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ شاہد آفریدی نے عمران خان کے نام ایک وڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی ہے، ان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے، میں نے سیاسی باتوں کی وجہ سے تنقید نہیں کی، عام پاکستانی کے طور پر خیالات کا اظہار کیا ہے اور تنقید اور اختلاف کرنے کا حق ہر پاکستانی کو حاصل ہے۔

سابق کپتان نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی مبارکباد دینے کے پیچھے میرا کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد شامل نہیں۔ ایک دوسرے سے اختلافات رکھیں لیکن اسے نفرت میں نہیں بدلنا چاہیے۔ شاہد آفریدی کے بیان کے بعد عمران خان کے مداحوں نے شاہد آفریدی پر شدید تنقید کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔