محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی
لاہور : محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں آج اور کل بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان ، اسلام آباد، بلوچستان ،کے پی ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، اس دوران آندھی اورجھکڑ چلنے کے امکانات بھی ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ کے بالائی علاقوں سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں ژوب ، بارکھان خضدار ،زیارت اورگردنواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32، جیونی میں 35،گوادر میں36،قلات میں29، نوکنڈی میں41،تربت اورسبی میں42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔