ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظر بندی کالعدم قرار، رہائی کا حکم

ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظر بندی کالعدم قرار، رہائی کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔