لاہور: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (این آئی ایم ایس )میں 33 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے زیرتربیت افسران نے پنجاب لینڈ ریکارڈ زاتھارٹی ہیڈ آفس کادورہ کیا۔ دورے کا مقصد پنجاب کے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی مس سائرہ عمر نے وفد کو لینڈ ریکارڈزسسٹم پر اب تک ہونے والی تمام پیش رفت پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن عاصم سلیم، ڈائریکٹر آئی ٹی اسامہ بن سعید، چیف فنانشل آفیسر کامران حفیظ،ڈائریکٹرآپریشنز مس انجم زہرہ اور ڈائریکٹر مانیٹرنگ مس سونیا صدف بھی شامل تھیں۔ وفد کو پلرا کی عوام دوست اصلاحات آن لائن فرد کا اجراء، انتقال اراضی، موبائل ایپ، پری اپوائنٹمنٹ کا طریقہ کار، موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ذریعے گھر کی دہلیز پر اراضی کی خدمات اور عوام کو فراہم کی جانے والی دیگر خدمات یونیورسل رسائی کی بدولت پنجاب کے کسی بھی اراضی ریکارڈ سنٹرسے کسی دوسری تحصیل و ضلع کی اراضی ریکارڈ کی خدمات، ای رجسٹریشن کے ذریعے رجسٹری کے طریقہ کار کو مزید آسان اور صارفین کو از خود وثیقہ لکھنے، ڈیجیٹل گرداوری اور پلرا مانیٹرینگ ایپ کے حوالے سے بھی بریفینگ دی گئی۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز محمد شفیق نے وفد کو اراضی ریکارڈ سنٹر رائیونڈکا دورہ بھی کروایا اور اراضی ریکارڈ سنٹرز پر دی جانے والی تمام خدمات سے آگاہ کیا وفد کی جانب سے اراضی ریکارڈ سنٹر پر خدمات کے اعلی معیار، عوامی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات اور سنٹرکی کارکردگی کو سراہاگیا۔ گروپ کوآرڈینیٹر مسٹر ذوالفقار علی نے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی مس سائرہ عمر کو شیلڈ پیش کی۔جبکہ ڈائریکٹر جنرل پلرا کی جانب سے بھی وفد کے سربراہان کو شیلڈ پیش کی گئی۔ وفد نے پنجا ب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔