ملک  بھر میں سونے کی قیمت میں کمی 

  ملک  بھر میں سونے کی قیمت میں کمی 
سورس: publicnews

کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونا سستا ہوگیا ہے۔

پبلک نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 600 روپے کی کمی کے بعد سونا  2 لاکھ 45 ہزار روپے کا ہو گیا۔ 

دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگئی۔ 

اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 730 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 384 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

صرافہ تاجر ہارون چاند کا کہنا ہے کہ شہریوں کی قوتِ خرید میں کمی واقع ہوئی ہے، سونے کی قیمت 4 ہزار روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی۔

Watch Live Public News