( پبلک نیوز) محمد شکیل خان : پاکستان کرکٹ بورڈ کی پی ایس ایل 10 کے ونڈو کے حوالے سے فرنچائزز کے ساتھ مشاورت ہوئی جس میں پی ایس ایل 2026 میں نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان اجلاس ہوا جس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کی ونڈو کو حتمی شکل دینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ پی سی بی کی جانب سے فرنچائز مالکان کو کئی برس تک marquee پلیئرز پر دستخط کرنے میں مدد کی پیشکش کی گئی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 چھ ٹیموں کا آخری ایونٹ ہو گا۔جس کے بعد 2026 میں پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔
پی سی بی کا پی ایس ایل ونڈو کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے اپریل/ مئی ونڈوز میں ایک ساتھ رہنے سے کھیل، کھلاڑیوں اور شائقین کو فائدہ اور پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا۔
پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے درمیان ہر فرنچائز کے ایک ایک کھلاڑی کو براہ راست سائن کرنے کے آپشن پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ marquee پلیئر آفر کے علاوہ ہوگا جس میں پی سی بی فرنچائز مالکان کو سپورٹ کرے گا۔
پی ایس ایل کے میچز پشاور اور کوئٹہ میں کروانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ پشاور اور کوئٹہ کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ممکنہ وینیوز کے طور پر غور کیا جائے گا اور یہ دونوں شہروں کا ماحول سازگار اور معاون ہونے سے مشروط ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پشاور اور کوئٹہ کو 2024-25 کے سیزن میں ڈومیسٹک میچز دے کر پاکستان کرکٹ کیلنڈر میں واپس لانے کی خواہش ہے۔