’ہم آئے نہیں، لائے گئے ہیں‘

’ہم آئے نہیں، لائے گئے ہیں‘
کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر کہا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔ عامر لیاقت حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، وہ جب اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو ان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو پی ٹی آئی سے ناراض تھے آپ کیسے پہنچ گئے۔ جس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے۔ عامر لیاقت حسین سے صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کیسے آگئے، تو عامر لیاقت نے جواب دیا کہ جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت نے آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پاس کروا لیا_وزیر اعظم عمران خان سمیت حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا.

اپوزیشن کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی ، اراکین کی جانب سے شدید نعرہ بازی کی گئی. اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں_ بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر رائے شماری کے لیے ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا تھا_

یہ بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 221 ارکانِ اسمبلی نے ووٹ دیا جبکہ اس کی مخالفت میں 203 ووٹ آئے جس کے بعد بل کی شق وار منظوری دی گئی۔اس بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن کے ارکانِ اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ اس کے علاوہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل بھی منظور کر لیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔