کراچی کے علاقے صدر میں پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی ، آگ لگنے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں۔
کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں پٹاخوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔صدر میں لگنے والی آگ کا دھواں دور دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع پٹاخوں کے گودام میں آگ لگی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری 2 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔