اسلالم آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا مارچ اکتوبر سے آگے نہیں جائے گا کبھی بھی اعلان کردوں گا ان کے پاس چند دن ہے الیکشن کا اعلان نہ کیا تو مارچ کا اعلان کردوں گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ضمنی انتخاب ملتوی کرنےکی باربارکوشش کی گئی،حکومت میں شامل جماعتوں نے مل کر الیکشن لڑا،کراچی میں جوایک سیٹ ہارےہیں وہاں پرپیپلزپارٹی نےکھل کردھاندلی کی۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ چیف الیکشن کمشنرن لیگ کاخاص آدمی ہے،ہم پہلےسےچیف الیکشن کمشنرپرعدم اعتمادکرچکےہیں کیونکہ وہ غیرجانبدارنہیں رہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میرا مارچ اکتوبر سے آگے نہیں جائے گا کبھی بھی اعلان کردوں گا ان کے پاس چند دن ہے الیکشن کا اعلان نہ کیا تو مارچ کا اعلان کردوں گا۔ ہم نے چھ ماہ میں جو بھی جدوجہد کی وہ آئین میں رہ کر کی ہے، یہ الیکشن کرانے سے ڈر رہے ہیں اور یہ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جائیں گے مگر الیکشن نہیں کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں پتا چل جائے گا کہ عوام کہاں کھڑی ہے سری لنکا میں عوام سڑکوں پر آگئی وہ ڈھائی کروڑ لوگوں کا ملک ہے ہمارا ملک 22 کروڑ کا ہے جب ہم مارچ کا اعلان کریں گے تو عوام سڑکوں پر ہوگی جس طرح لوگ نکلیں گے تو کوئی گارنٹی نہیں کرسکتا۔