ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمات میں زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے زرتاج گل، عامر مغل کے خلاف تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سردار مصروف عباسی ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت ملزمان کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں جمع کرائی گئیں۔
عدالت نے زرتاج گل اور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے زرتاج گل کی ضمانت میں 25 اکتوبر اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں 18 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی۔