لاہور ( پبلک نیوز) نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے رمیز راجہ کا مؤقف سامنے آ گیا۔ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کا نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ ملتوی کرنے پر سخت ردعمل۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے خصوصی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ اور اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔ نیوزی لینڈ کا سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر اچانک دورہ ملتوی کرنے پر مایوس ہوں۔ رمیز راجہ نے مزید لکھا کہ نیوزی لینڈ تیاری پکڑ لے اب یہ معاملہ آئی سی سی کے پاس ہی سنا جائے گا۔ خیال رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا میچ کھیلا جانا تھا۔