اسلام آباد (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا گیا تھا۔ جوابی خط میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ممبر پنجاب کے لیے چھ نام تجویز کر دیئے۔ ممبر خیبر پختونخوا کے لیے افسر شاہ، سردار حسین اور سہیل الطاف کے نام تجویز کیے۔ ممبر پنجاب کے لیے جسٹس (ر) طارق افتخار، جسٹس (ر) مشتاق احمد، خالد مقصود اور جاوید انور کے نام تجویز کیے جبکہ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر اور عرفان علی کے نام بھی ممبر پنجاب کے لیے تجویز کیے گئے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف نے 26 اگست کےوزیراعظم عمران خان کے خط پر جوابی نام ارسال کیے.