بابر اعظم کی سلیکشن کمیٹی کیساتھ مشاورت، ورلڈکپ اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی

بابر اعظم کی سلیکشن کمیٹی کیساتھ مشاورت، ورلڈکپ اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی
لاہور: ذرائع کے مطابق بابر اعظم اور سلیکشن کمیٹی کی ورلڈکپ اسکواڈ پر ایک اور ملاقات ہوگی۔ ذرئع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے پاکستان اسکواڈ پر کپتان بابر اعظم نے سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ابتدائی مشاورت کی ہے، قذافی اسٹیڈیم میں بابر اعظم کی چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق سمیت سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مشاورت ہوئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ورلڈکپ اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی، بابر اعظم اور سلیکشن کمیٹی کی ورلڈکپ اسکواڈ پر ایک اور ملاقات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے لیے منتخب ہونے والے اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ باؤلر حسن علی، احسان اللہ اور ابرار احمد کے ناموں پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی انجری کی وجہ سے زمان خان کی بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ فہیم اشرف اور طاہر بیگ کی اسکواڈ سے چھٹی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی ، کپتان بابر اعظم ، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کے ساتھ ملاقات کرے گی، ملاقات میں انجری کے شکار کھلاڑیوں پر مشاورت ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے ہفتے کے آغاز میں ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔