مظفرآباد: سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ سردار تنویر الیاس کو تینتیس اراکین اسمبلی نے ووٹ دیا۔ نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر آج سہ پہر تین بجے حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے قائد ایوان کی کامیابی کا اعلان کیا،پی ٹی آئی کے امیدوار سردار تنویر الیاس کو 33 اراکین اسمبلی نے ووٹ دیئے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت ہوا۔سیکریٹری قانون ساز اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار سردار تنویر الیاس نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔