الرحمان گروپ ، چیئرمین پبلک نیوز میاں محمد مشتاق کی جانب سے گرینڈ افطار و ڈنر پارٹی کا اہتمام

الرحمان گروپ ، چیئرمین پبلک نیوز میاں محمد مشتاق کی جانب سے گرینڈ افطار و ڈنر پارٹی کا اہتمام
لاہور: الرحمان گروپ اور پبلک نیوز کے چیئرمین میاں محمد مشتاق کی جانب سے گرینڈ افطار و ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) پبلک نیوز احمد ساہی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسلم اقبال سمیت دیگر رہنماؤں اور نامور صحافیوں نے شرکت کی۔ گرینڈ افطار و ڈنر پارٹی میں پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال، سابق صوبائی وزیر پیر اشرف رسول، سابق وفاقی سیکرٹری احمد نواز سکھیرا، سینئر بیوروکریٹ بابر تارڑ، ڈاکٹر اختر ملک، میاں عبدالرؤف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور عدنان رشید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی احد ڈوگر، ڈائریکٹر فنانس اخلاق احمد سمیت سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء کی جانب سے نئی انتظامیہ کو پبلک نیوز کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔