ویمن ون ڈے سیریز: پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی بیٹنگ جاری

ویمن ون ڈے سیریز: پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی بیٹنگ جاری
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔ آج کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت ندا ڈار کر رہی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو ہیلی میتھیوز لیڈ کررہی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے دیگر 2 میچز بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 26 اپریل سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 28 اپریل، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 30 اپریل، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 2 مئی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز کی طرح پانچوں ٹی ٹونٹی میچ بھی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

Watch Live Public News