آسٹریلین وزیر اعظم نے چاقو حملے کے زخمی پاکستانی گارڈ کو مستقل ویزے کی پیشکش کردی

آسٹریلین وزیر اعظم نے چاقو حملے کے زخمی پاکستانی گارڈ کو مستقل ویزے کی پیشکش کردی
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: آسٹریلین وزیر اعظم انتھونی البانیس  نے  چاقو حملے کے زخمی  پاکستانی سکیورٹی گارڈ   کو مستقل ویزے کی پیشکش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی میں چاقو حملے میں پاکستانی سیکورٹی گارڈ فراز طاہر جاں بحق جبکہ دوسرا سکیورٹی گارڈ محمد طحہ زخمی ہو گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ریڈیو انٹر ویو کے دوران وزیراعظم انتھونی البانیس نے تصدیق کی ہے کہ بونڈی جنکشن کے چاقو حملے کے دوران زخمی پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو آسٹریلیا کا مستقل ویزہ دیا جائے گا۔

وزیر اعظم کا کہا تھا کہ محمد طحہ وہ دوسرے شخص تھے جنہوں نے ہفتے کے روز اس مجرم جوئل کاؤچی کا سامنا کیا جو غیر معمولی جرات کا اظہار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان دونوں افراد نے آسٹریلوی باشندوں کی حفاظت کے لئے خود کو خطرے میں ڈالا ۔