نوشکی : بارش و سیلاب کے پیش نظر تعلیمی ادارے 19،20 اپریل کو بند رہیں گے

نوشکی : بارش و سیلاب کے پیش نظر تعلیمی ادارے 19،20 اپریل کو بند رہیں گے

(ویب ڈیسک ) نوشکی میں   بارش و سیلاب کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے 19 اور20 اپریل کو بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے  نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ موسی خیل نے  ایک حکمنامے  میں  کہا ہے کہ  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے مراسلے کے تحت نوشکی میں خراب موسمی صورتحال بارش و سیلاب کے پیش نظر ضلع نوشکی کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے دو روز 19 اور 20  اپریل کو بند رہیں گے۔

Watch Live Public News