افغانستان کی بدلتی صورتحال، چین کا طالبان کو مشورہ

افغانستان کی بدلتی صورتحال، چین کا طالبان کو مشورہ

بیجنگ(ویب ڈیسک) افغانستان پر طالبان کا کنٹرول ہونے کے بعد چین نے طالبان کو تمام دیگر دھڑوں کو ساتھ لے کر چلنے کا مشورہ دیا ہے. واضح رہے کہ چین نے طالبان کیساتھ ملکر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے.

ایک بیاب میں چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان سب کی شمولیت کے ساتھ سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں،دیگر ممالک بھی انسانی حقوق کے نام پر خودمختار ممالک میں عسکری مداخلت سے باز رہیں،خودمختار ممالک میں فوجی مداخلت شہری ہلاکتوں اور معاشی تباہی کا باعث بنتی ہے.

دوسری جانب کابل ایئرپورٹ کو سویلین ایئرٹریفک کےلیے کھول دیا گیا، امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرزئی ایئرپورٹ محفوظ اور فعال ہے، فوجی طیاروں کے ذریعے 2200 امریکی سفارتکاروں اور شہریوں کو نکال لیا گیا، کمانڈر جنرل مکینزی کا کہنا ہے کہ اس وقت امریکی شہریوں کا تحفط اولین ترجیح ہے، جنرل مکینزی نے دوحہ میں امریکی انخلاء میں مداخلت کےخلاف خبردار کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کی جانب سے افغانستان میں فتح کاباضابطہ اعلان گزشتہ روز کیا گیا، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اسلامی قوانین کے نفاذ اور خواتین کو تمام شرعی حقوق دینے کی یقین دہانی کراتے ہیں، آزادی ہمارا حق تھا جسے حاصل کرلیا، کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا، تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل اسلامی حکومت تشکیل دیں گے، افغان سرزمین دہشت گردی کےلئے استعمال نہیں ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔