پی آئی اے کی برطانوی سپریم کورٹ میں تاریخی جیت

پی آئی اے کی برطانوی سپریم کورٹ میں تاریخی جیت
لندن (ویب ڈیسک) پاکستان کی قومی ایئر لائنز ( پی آئی اے) نے برطانوی سپریم کورٹ میں تاریخی مقدمہ جیت لیا ہے۔ برٹش پاکستانی ٹریول ایجنٹ کی جانب سے پی آئی اے کے خلاف مقدمہ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو برطانوی سپریم کورٹ کے اندر ایک مقدمہ میں تاریخی جیت حاصل ہوئی ہے۔ وکیل پی آئی اے فرحان فارانی کا کہنا ہے کہ 5لارڈ جسٹسز کی جانب سے پی آئی اے کے حق میں متفقہ طور پر فیصلہ سنایا گیا۔ فیصلہ میں عدالت کی طرف سے 2012 کے دوران پی آئی اے نے جو ٹکٹوں کی فروخت کے لیے معاہدہ کیا تھا اس کو قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ پی آئی اے وکیل کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن کو بہت بڑا نقصان ہو سکتا تھا اگر یہ مقدمہ ہار جاتے۔ اس جیت سے ایک طرف کئی ملین پاؤنڈ نقصان سے بچے تو دوسری جانب ملکی وقار میں اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ اس کیس کی سنگینی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے روس اور یوکرین جیسے ممالک بھی اس میں مداخلت کے لیے اتر چکے تھے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ فیصلہ کے بعد اب پی آئی اے کو ٹکٹوں پر فیول سرچارج کی مد میں ایجنٹس کو کمیشن بھی ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔