بہاولنگر: کمرے کی چھت گرنے سے 3 بہنیں جاں بحق

بہاولنگر: کمرے کی چھت گرنے سے 3 بہنیں جاں بحق
پنجاب کے شہر بہاولنگر میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گر گئی، جس سے 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں. جاں بحق ہونے والی تینوں‌خواتین سگی بہنیں‌تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں گذشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے. محلہ تیلیاں والا کی سراج سٹریٹ میں بارش کے سبب کمرے کی چھت گرنےسے سوئی 3 بہنیں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے تینوں خواتین کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کردیا ہے. خواتین کی شناخت 24 سالہ نادرہ ، 28 سالہ رضیہ اور 30 سالہ روبینہ کے ناموں سے ہوئی. افسوس ناک حادثے سے علاقے میں کہرام مچ گیا، اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔ جاں بحق ہونیوالی 2 بہنیں نجی سکول میں ٹیچنگ کرتی تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔