لاہور ( پبلک نیوز ) سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیا غربت مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ نوجوان کا 10 کلو آٹے کا تھیلا چوری کرنا سنگین جرم بن گیا اہل علاقہ نے اپنی ہی عدالت لگا لی۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے نواحی گاؤں خان محمد والا میں 10 کلو آٹے کا تھیلا چوری کرنا نوجوان کا سنگین جرم بن گیا. اہل علاقہ نے اپنی ہی عدالت لگا کر آٹا چوری کے الزام پر نوجوان کو پہلے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا بعد میں سر کے بال ،مونچھیں،اور بھویں مونڈ ڈالی اور منہ کالا کر کے گاؤں کا چکر لگوایا . اہل علاقہ نے نوجوان کا منہ کالا کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ متاثرہ نوجوان کلیم اللہ اسی گاؤں خان محمد والا کا رہائشی ہے. غربت ، مہنگائی اور بےروزگاری کے باعث آٹا چوری کرنے کی واردات کی نوجوان نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی. دوسری جانب تھانہ بھیرہ پولیس تاحال انسانیت سوز واقعے سے لاعلم ہے.