ویب ڈیسک: اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں ایف نائن پارک کے قریب غیرملکی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تھانہ مارگلہ کی حدود میں ایف نائن پارک کے قریب غیرملکی شہری کی گاڑی کی ٹکرسے پاکستان شہری جان کی بازی ہار گیا۔
غیرملکی شہری نے گاڑی سے پیدل چلتے راہگیر ولی اللہ کو کچل دیا، حادثے میں 23 سالہ ولی اللہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق گاڑی چائینیز ڈرائیور چلا رہا تھا، زخمی چائنیز ڈرائیور کو تھانہ مارگلہ منتقل کردیا گیا۔