برطانوی سیاح نے اپنی گرل فرینڈ کے سامنے گر کر جان دیدی

برطانوی سیاح نے اپنی گرل فرینڈ کے سامنے گر کر جان دیدی
کیپشن: برطانوی سیاح نے اپنی گرل فرینڈ کے سامنے گر کر جان دیدی

ویب ڈیسک: (علی زیدی) برطانوی سیاح نے اپنی خوفزدہ گرل فرینڈ کے سامنے دیوار سے گر کر جان دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے سیاح کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم اس کی عمر 28 سال بتائی جارہی ہے۔ جو کہ ہوٹل کے سپا پول سے نیچے اترنے سے قبل 15 فٹ نیچے گر گیا۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

پولیس حکام کیجانب سے اس واقعے پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 'ہم ابھی بھی پوسٹ مارٹم کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں لیکن ہم اس مرحلے پر اسے ایک المناک حادثہ سمجھ رہے ہیں۔'

واضح رہے کہ فور اسٹار ہوٹل پالما نووا ریزارٹ میجارکا میں واقع ہے۔ ساحل کے بالکل ساتھ ہونے کی وجہ سے اس کی دلکشی بڑھ جاتی ہے۔ 

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر