محب مرزا نے ایوارڈ شو کے ججوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھی اداکارہ مومل کے کام کو سراہتے ہوئے لکھا کہ آپ کی پرفارمنس کے بغیر سلیم نامکمل تھا، تقریب میں آپ کی کمی کو بہت محسوس کیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا نے آئیکون ایوارڈز 2023 میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستان کے نامور اداکار محب مرزا کو معاشرے میں تعلیم کے حصول کے لیے آگاہی پیدا کرنے والی ڈرامہ سیریل رضیہ کے کردار ’سلیم‘کئلیے ڈرامہ آئیکون ایوارڈز 2023 کے پہلے ایڈیشن میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایوارڈ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا میری ڈرامہ سیریل ’رضیہ‘ کو 8 ایوارڈز سے نوازا گیا ہے، شکر گزار ہوں کہ میرے کام کو سراہا گیا۔