نادرا کی 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی تردید

نادرا کی 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی تردید
نادرا کی جانب سے 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے معاملے پر نادرا کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ترجمان نادرا نے 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے نادرا نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا ہے،عدالت کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی احکامات نہیں ملےہیں ،اس کا ایک قانونی طریقہ کار ہے جس کے تحت شناختی کارڈز بلاک کیے جاتے ہیں،اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے بھی ہدایات موصول نہیں ہوئیں، کاروائی عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ قبل ازیں یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ نادرا نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ہیں۔ بلاک کیے گئے شناختی کارڈ ہولڈرز میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شامل ہیں،18 ملزمان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈا پور، واثق قیوم عباسی، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، ملک ندیم عباس اور غلام محی الدین دیوان شامل تھے جن کے شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔