بل گیٹس پاکستان کے مقابلے کتنے امیر ہیں؟

بل گیٹس پاکستان کے مقابلے کتنے امیر ہیں؟

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس پہلی بار پاکستان آئے ہیں۔ ارب پتی بل گیٹس نے گزشتہ روز اسلام آباد کا دورہ کیا اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ دونوں نے پولیو کے خاتمے سے متعلق امور اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بل گیٹس کی طرف سے پولیو کے خاتمےکو سرا ہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پورے ایک سال سے پولیو وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے اور صورتحال امید افزا نظر آتی ہے۔ انہوں نے پولیو ورکرز کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں والدین کے تعاون کو بھی سراہا۔ بل گیٹس نے وسائل کی رکاوٹوں اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے کوویڈ 19 کے خلاف بہترین اقدامات متعارف کرانے پر پاکستان کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔

مائیکرو سافٹ کے ایگزیکٹو نے کہا کہ پاکستان کو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ مستقبل میں بھی پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔

بل گیٹس پاکستان کے مقابلے کتنے امیر ہیں؟

سب کو معلوم ہے کہ بل گیٹس کا شمار مارک زکربرگ، جیف بیزوس اور ایلون مسک کے ساتھ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے۔

پرو پاکستانی کے مطابق ان کی موجودہ مجموعی مالیت 131.4 بلین ڈالر ہے، جو انہیں پاکستان سمیت دنیا کے 130 سے ​​زیادہ ممالک سے زیادہ امیر بناتی ہے۔ جی ہاں،یہ بات درست ہے کہ بل گیٹس کی مجموعی دولت اس وقت پاکستان کے سالانہ بجٹ سے کافی زیادہ ہے، جس کی مالیت اس وقت 2021-2022 کی مدت کے لیے محض 48 بلین ڈالرز ہے۔

بل گیٹس ملک کے سالانہ بجٹ کے لحاظ سے پاکستان سے زیادہ امیر ہیں تاہم اگر مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی بات ہو تو پاکستان اتنا غریب نہیں ہے جتنا آپ سوچ رہے ہیں. 2021 کے آخر میں ہمارے ملک کا جی ڈی پی 280 بلین ڈالرز تھا. جو بل گیٹس کی مجموعی مالیت سے کہیں زیادہ ہے، لیکن یہ دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسکس کی موجودہ مالیت 238 بلین ڈالر کے قریب ہے۔