رہائی کے بعد عمران خان نے مجھے سگار کا ڈبہ دیا ، شیخ رشید

رہائی کے بعد عمران خان نے مجھے سگار کا ڈبہ دیا ، شیخ رشید
لاہور : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ان کی رہائی پر سگار کا تحفہ میں دیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ میری رہائی پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے مجھے سگار کا ڈبہ تحفہ میں دیا ہے ۔ https://www.youtube.com/watch?v=gA-GXpSQmS0 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شاید زندگی میں پہلی مرتبہ کسی کو سگار کا ڈبہ دیا ہے ۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے یہ میری حکومت نہیں ہے ، مریم قوم کو بتائیں کہ یہ کس کی حکومت ہے، کون اسے لایا ہے ؟ خیال رہے کہ شیخ رشید کو ضمانت منظور ہونے کے بعد 16 فروری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا ۔ شیخ رشید کو سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔