دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس شروع

دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس شروع

(ویب ڈیسک ) سابق کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کررہے ہیں،  اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سیدآصف حسین ، اسپیشل سیکرٹری اوراے ڈی جی لاء اجلاس میں شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کےاجلاس میں کمیٹی ٹی آو آرز طے کرےگی، الیکشن کمیشن انکوائری کمیٹی تین روز میں رپورٹ کمیشن میں پیش کرےگی۔

خیال رہے کہ   سابق کمشنر راولپنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ عام انتخابات میں اُن کی نگرانی میں دھاندلی ہوئی اور وہ ہارے ہوئے امیدواروں کو پچاس پچاس، ہزار کی سبقت سے جیت دلوائی۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ مجھے کچہری چوک پر سرعام پھانسی دی جائے۔

جس کے بعدالیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی تحقیقات کیلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔